طلبہ کی صلاحیتیں بڑھانے میں اساتذہ کااہم کردار :عبادت نثار

 طلبہ کی صلاحیتیں بڑھانے میں اساتذہ کااہم کردار :عبادت نثار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات میں تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کا کرداربنیادی اہمیت کا حامل ہے۔۔۔

ایک اچھا استاد طلبہ کی نفسیات و رحجان اور نصاب کی ضرورت و اہمیت کو بہتر جانتے ہوئے ان کی ذہنی نشوونما اور کردار سازی میں ممدومعاون ثابت ہوسکتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار پولیس ویلفیئر سکول میں سائنسی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے ڈی سی نعیم سندھو ،ادارہ کے ڈائریکٹر اشرف ضیاء پیرزادہ ،پرنسپل صائمہ نواز نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں پرنسپل زرعی یونیورسٹی سب کیمپس ڈاکٹر ضیاء الرحمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حق نواز دانش ،ڈی ایس پی آفتاب صدیقی ،ڈی ایس پی رانا طارق سمیت دیگر افسران ،طلباء و طالبات ،والدین اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ڈی سی نعیم سندھو نے کامیاب نمائش کے انعقاد پرپرنسپل ادارہ کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی اسی محنت اور لگن سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تدریسی مہارتوں کو بہتر سے بہتر بناتے ہوئے آپ اپنی تمام تر صلاحیتیں طلباء کی کردار سازی اور بہتر تعلیم و تربیت پر صرف کریں ،اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ ،طلباء و طالبات کی خدمات کے اعتراف میں انہیں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں