ٹو بہ ٹیک سنگھ:سر کاری سکولوں میں سکیورٹی انتظامات نا مکمل

ٹو بہ ٹیک سنگھ:سر کاری سکولوں میں سکیورٹی انتظامات نا مکمل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کی کار روائیوں کے خطرات کے باوجود سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے 10سال بعد بھی ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کے سر کاری سکولز میں سکیورٹی انتظامات مکمل نہیں کئے جاسکے۔

 اور ضلع بھر کے 100سے زائدسر کاری سکولز میں تاحال حفاظتی اقدامات تو درکنار ،بلکہ وہ چار دیواری سے بھی محروم ہیں ،ذرائع کے مطابق مذکورہ سانحہ کے بعد سکولوں میںسکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی تھیں ،کہ تمام سکولوں کی چار دیواری 6سے 8فٹ اونچی تعمیر کر کے اس کے اوپر 2فٹ خار دار تار لگائی جائے ،جبکہ سکولوں کے باہر بیر ئیر لگانے کے ساتھ ساتھ وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں ،اور پارکنگ کو عمارت سے 100گز دور منتقل کیا جائے ،اسی طرح فزیکل ایجو کیشن ٹیچرز کو سول ڈیفنس اور ریسکیو تربیت دی جائے ،اور تدریسی اوقات میں تعلیمی اداروں کے ارد گرد پولیس گشت نظام کو بھی موثر بنایا جائے ، علاوہ ازیں تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز بھی تعینات کئے جائیں ،جو داخلی اور خارجی راستوں سے آنے والے ہر فرد کی مکمل تلاشی لیں،تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ ان میں سے کسی بھی ہدایت پر 100فیصد عملدر آمد کو یقینی نہیں بنایا جاسکا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں