مسائل حل نہ ہونے پر افسروں سے وضاحت طلب

مسائل حل نہ ہونے پر افسروں سے وضاحت طلب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرنے کہا ہے کہ درخواست گزاروں کو باربار دفاتر کے چکر لگوانے والے اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ایسے افسروں کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے یہ بات اوپن ڈورپالیسی کے تحت اپنے دفتر میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔انہوں نے بعض درخواست گزاروں کے مسائل کے حل میں واضح پیشرفت نہ ہونے پر متعلقہ محکموں کے افسروں سے وضاحت طلب کی اور شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وارننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعدد درخواستوں کوموقع پر ہی حل کرادیا جبکہ بعض درخواستوں کو تیزی سے نمٹا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں