عشق رسولؐ کا تقاضا ہے مسلمان متحد ہو جائیں :قاری محمد سلمان
چناب نگر(نامہ نگار)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہاہے کہ افراتفری کے دور میں حب رسول ﷺسے جنت کا راستہ ملتا ہے۔
امن ہمیں آمنہ کے لعل کی برکت سے ملا ہے حب رسول ﷺکی مالا میں پروئے مسلمان متحد ہو جائیں نام محمد ﷺ سے دونوں ہونٹ جڑ جاتے ہیں کلمہ طیبہ پڑھنے والے کیوں نہیں جڑ جاتے حب رسولﷺ کا تقاضا بھی ہے کہ قوم اپنی صفوں میں انتشار اور نفرت کی بدبو پیدا نہ ہونے دے دل کی گلی میں بھی عشق رسولﷺ کا چراغ روشن ہو جائے تو نفرت کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ نسل انسانیت کے نظریات اخلاق کی اصلاح ضروری ہے آج ہمارا معاشرہ برائی اور اخلاقی کمزوریوں کا شکار ہو چکا ہے ہمیں بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو اپنے گھر میں لے کر اپنے کردار کو درست کر لیں ۔