شہر کے مین ہو لز کو ہنگامی بنیادوں پر ڈھانپنے کا حکم

 شہر کے مین ہو لز کو ہنگامی بنیادوں پر ڈھانپنے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے مسنگ مین ہولز کو ہنگامی بنیادوں پر ڈھکن (کور) کرنے کا حکم جاری کیا ہے اس ضمن میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرتے ہوئے مسنگ مین ہولز پر ڈھکن رکھے جائیں اور اس میں کسی صورت تاخیر ہرگز قابل قبول نہیں ہے ۔

ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ آپریشنز افسروں اور سٹاف کو کسی بھی مین ہول کے کور مسنگ ہونے پر6 گھنٹوں کے دوران ڈھکن رکھنے کا ٹائم فریم جاری کیا گیا جس پر بھرپور عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا کی فری ہیلپ لائن1334مکمل فعال اور 24 گھنٹے اوپن رہتی ہے اور شہری مسنگ مین ہولز کے ساتھ ساتھ سیوریج ایشوز پر اپنی شکایات کا اندراج کراسکتے ہیں اور ان شکایات کا ازالہ مقرر کردہ ٹائم فریم کے اندر کرنا لازمی ہے جس کے لئے تمام افسروں اور سٹاف کو پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں