اے پی ایس کے شہداکی یاد میں انصاف رکشہ یونین کی ریلی
جکھڑ (سٹی رپورٹر ) انصاف رکشہ یونین رجسٹرڈ تحصیل کمالیہ کی جانب سے اے پی ایس کے شہداکی یاد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔۔
جس کی قیادت یونین کے عہدیداروں نے کی۔ ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں نعرے درج تھے ۔ ریلی کے شرکا سے صدر انصاف رکشہ یونین سردار عمر صہیب گوجر، سنیئر نائب صدر سردار افتخار ڈوگر، بانی و نائب صدر ارشد تبسم، جنرل سیکرٹری منیر احمد ماچھی اور ایڈیشنل سیکرٹری منیر احمد کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو 10 سال بیت گئے مگر اس کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ۔