ڈرامہ مقابلے تماشا میں جی سی یونیورسٹی کے طلبا کی 5 پو زیشنز
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی میں ہونے والے ڈرامہ مقابلے تماشا میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نظامت امور طلباء کے تحت کام کرنے والی ڈرامیٹکس اینڈ پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی نے مجموعی طور 5 پوزیشنز حاصل کیں۔
جی سی یونیورسٹی کے والے رائٹرز کلب کے ہونہار طلباء و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 انفرادی پوزیشنز کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ڈرامیٹک سوسائٹی نے اپنی بے مثال کارکردگی سے نہ صرف 5 اعلیٰ اعزازات اپنے نام کیے بلکہ سامعین و ناظرین کے دلوں پر بھی انمٹ نقوش چھوڑے ۔ اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے نظامت امور طلبا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیراز ملک، ڈرامیٹکس اینڈ پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کی انچارج سحر جاوید اور پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی۔