پیپلز پارٹی سٹی جڑانوالہ کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) پیپلز پارٹی سٹی جڑانوالہ کی جانب سے سانحہ 16دسمبر آرمی پبلک سکول کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
جس میں سٹی صدر ثمر عباس ، سینئر نائب صدر امیر علی ، تحصیل جنرل سیکرٹری عرفان اکر م چٹھہ ، انفارمیشن سیکرٹری وقاص خان، ایونٹ سیکرٹری شیخ بابر اور اس کے علاوہ بہت سے شہریوں اور جیالوں نے شرکت کی ۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 16دسمبر آرمی پبلک سکول کو یہ قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ شہداء اے پی ایس کے بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔