جعلی کیچپ اور ساسز بنانے والے یو نٹ پر چھاپہ ، سامان ضبط
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کیچپ اور ساسز مافیا کو دھر لیا،ملزم گرفتاراور مقدمہ درج کرادیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سمال اسٹیٹ ڈائیوو روڈ پر واقع کیچپ،ساسز یونٹ پر چھاپہ مارکر 1200 کلو سے زائد تیار ساسز ضبط،200 کلو سے زائد ناقص غیر معیاری ساس اور دیگر ممنوعہ اجزاء تلف کرادیں۔کھلے رنگوں، مصنوعی فلیورز اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ سے ساسز تیار کی جا رہی تھی۔یونٹ میں حشرات،گندے زنگ آلود برتنوں میں موجود،تیار ساس نیلے ڈرموں میں رکھی گئی تھی۔موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل،لیبل بھی پیور فوڈ ریگولیشنز کے منافی پائے گئے جس پر ایکشن لیا گیا۔