جھنگ:ملاوٹ مافیا بے لگام ، مضر صحت اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ میں ملاوٹ مافیا بے لگام ،پابندی کے باوجود مضر صحت اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری۔
تفصیلات کے مطابق ملاوٹ مافیا بے لگام ہو چکا ہے ،پابندی کے باوجود ہوٹلوں ،دکانوں اور ڈیری کی دکانوں پر پاؤڈر اور کیمیکل سے تیار مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت کی جارہی ہے ، اس ناقص دودھ کا چائے کے سٹالوں پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے ،کیمیکل ملے دودھ کے استعمال سے بچے بڑے اور بزرگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین شہر و گردونواح میں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان ملاوٹ مافیا کے خلاف سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔