چنیوٹ:نجی سکول میں فوڈ گالا کا اہتمام ،بچوں کی بھر پور شرکت

چنیوٹ:نجی سکول میں فوڈ گالا کا اہتمام ،بچوں کی بھر پور شرکت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )طلباء و طالبات کی جسمانی و ذہنی نشوونما اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے نجی سکول میں فوڈ گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھانے کے مختلف سٹالز لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق طلباء و طالبات کی جسمانی و ذہنی نشونما اور صحت مندسرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مقامی سکول میں فوڈ گالا کا اہتمام کیاگیاجس میں بچوں نے کھانے کے مختلف اسٹالز لگا کر ان کو فروخت کیا ۔اس موقع پر پرنسپل میڈم شاہدہ شہزادی نے کہا کہ آج کل بچے فاسٹ فوڈ کھا کر بہت بیمار اور سست ہوتے جا رہے ہیں اس لیے ہم نے   صحت مند غذا کے فروغ کے لیے فوڈ گالا کا اہتمام کیا ،نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء میں  ہم نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں، یہ بچے ہمارے ملک کامستقبل ہیں ہمیں ان کی بہتر  نشوونما کا بھی خیال رکھنا ہے ۔اس موقع پر  طالب علم گوہر حسن اور وجیہہ الحسن کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ   وقت کی اہم ضرورت ہے ۔دیگر طلباء و طالبات نے کہا کہ ہم اس فوڈ گالا سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں،مستقبل میں بھی انعقاد ہوتے رہنا چاہئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں