2روزہ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)2روزہ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں لٹریری کونسل، آرٹس کونسل ودیگر اداروں کے اشتراک سے۔۔۔
منعقدہ فیسٹیول کے دوسرے اور آخری روزپہلے سیشن تخلیقی ادب کا مستقبل اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر طاہرہ اقبال،ناصر عباس نیئر،محمد حمید شاہد،ڈاکٹر اورنگزیب نیازی،قاضی علی ابوالحسن جبکہ دوسرے سیشن میں ثروت محی الدین،زبیر احمد،ڈاکٹر خولہ چیمہ،ڈاکٹر توحید چھٹہ نے اظہار خیال کیا۔دوسرے روز دیگر سیشنز کے علاوہ اجوکا تھیٹر بالا کنگ بھی پیش کیا گیا۔قبل ازیں پہلے روز شعری نشست کی صدارت افتخار عارف نے کی۔