پنجاب کالج شورکوٹ میں 2 روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد

پنجاب کالج شورکوٹ میں 2 روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )پنجاب کالج شورکوٹ کے زیر اہتمام 2 روزہ سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس کا منیجنگ ڈائریکٹر (ر)کرنل زاہد ہاشمی، پرنسپل پنجاب کالج شورکوٹ اشرف علی آغا۔۔۔

صدر پریس کلب شورکوٹ رانا شاہد محمود،چیئرمین رائے ایاز اکبر،شہزاد علی ،رائے رجب علی اورسردار قاسم نے افتتاغ کیا ۔پہلے روز طالبات نے حصہ لیا جبکہ دوسرے روز اختتامی تقریب ہوئی جس کے مہمانان خصوصی رانا شاہد محمود،رائے ایاز اکبر،سہیل راحت ،عابد بھٹی اوررانا شبیر تھے ۔ طلباء نے کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی، والی بال،بیڈمنٹن،100 میٹر ریس، تھری لیگ ریس اور سیک ریس میں حصہ لیا۔ چار ٹیموں میں سے سلطان ہاؤس چیمپئن رہی جبکہ دوسرا نمبر شاہین ہاؤس نے حاصل کیا افتتاحی تقریب میں پنجاب کالج لاہور سے آئے معزز مہمان اور تحصیل بھر سے معزز مہمانوں نے شرکت کی معزز مہمانوں نے کھیلوں میں طلباء کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوب داد دی فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں