ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شیلٹر ہوم کی تعارفی تقریب

ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شیلٹر ہوم کی تعارفی تقریب

جکھڑ (سٹی رپورٹر )این جی او ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز آغوشِ فاطمہ اولڈہوم اور شیلٹر ہوم کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر کمالیہ تاجر اتحاد طارق حسن رحمانی۔۔۔

نائب صدر رانا اسلام ، سینئر صحافی محمد امین ، محمد حسین عابد ، محبوب نذیر ، عمران شاہد ،ندیم اقبال ، محمد مصطفیٰ سمیت دیگر کاروباری اور صحافتی شخصیات ، وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ہیلپ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشنز (یوکے )اور پاکستان کے معروف صحافی شاہد میر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کمالیہ میں آغوشِ فاطمہ کے نام سے بننے والا اولڈ ہوم اور یتیم خانہ نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا کا واحد یتیم خانہ ہوگا جس میں نہ صرف ایک وقت میں 400یتیم بچوں کی دیکھ بھال ، نشو و نُما اور تعلیم کا خیال رکھا جائیگا بلکہ اُن بے سہارا اور غریب بچوں کی ماؤں کی رہائش اور کھانے کا بھی مفت انتظام کیا جائے گا ۔ شیلٹر ہوم کے چیف ایگزیکٹو لیاقت علی نے کہا کہ ہم نے یتیم خانہ کے لئے کروڑوں مالیت کی اراضی رضائے الٰہی کیلئے عطیہ کر دی ۔ اسکاٹ لینڈ کی کاروباری شخصیت اسلم ولی نے کہا کہ لیاقت علی اور انکی اہلیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں