جڑانوالہ :فیصل آباد روڈ پر گٹروں کا گندا پانی جمع ، شہری پریشان

جڑانوالہ :فیصل آباد روڈ پر گٹروں کا گندا پانی جمع ، شہری پریشان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح ناکام ،جڑانوالہ کی مین شاہراہ فیصل آباد روڈ پر گٹروں کا گندا پانی جمع ، شہری مشکلات کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں گٹروں کا گندا پانی صوبائی حکومت کے ‘‘ستھرا پنجاب پروگرام ’’کو منہ چڑھانے لگا اوراربوں روپے کے ٹھیکے بھی شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر نہ بنا سکے ۔ابلتے گٹروں کا گندا پانی راہگیروں کیلئے اذیت کا باعث بن چکا لیکن متعلقہ اداروں نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،گندے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی باہر آرہا ہے ۔اس حوالے سے جماعت اسلامی صدر سیاسی کمیٹی رانا سلطان محمود خاں،شہریوں اور تاجروں نے اسسٹنٹ کمشنر،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کہ سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں