پیر محل :ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنیکا حکم

پیر محل :ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا  دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنیکا حکم

پیر محل (نمائندہ دنیا )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل ثاقب عدنان کا چیف آفیسر توصیف الرحمن ہمراہ پیرمحل کے بازاروں کا دورہ ،دکانداروں کو پانچ فٹ کے اندر اپناسامان کرنے اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ،بلڈنگ انسپکٹر معاویہ سیف اور عملہ میونسپل کمیٹی کے ہمراہ پیرمحل کے مین بازار، کریانہ بازار ، صدر بازار کا دورہ کیا اور اس دوران دکانداروں کو سامان پانچ فٹ کے اندر محدود کرنے کا حکم دیا اور ناجائز تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے وارننگ جاری کی کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں