دکاندار تجاوزات ہٹائیں ورنہ مقدمات کرینگے :اے سی جڑانوالہ

 دکاندار تجاوزات ہٹائیں ورنہ مقدمات کرینگے :اے سی جڑانوالہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے مطلع کیا ہے کہ بازاروں، شاہرات پر دکاندار تجاوزات کو از خود ہٹالیں بصورت دیگر میونسپل کمیٹی عملہ نہ صرف تجاوز شدہ سامان ضبط کرے گا بلکہ جرمانے اور مقدمات کا اندراج بھی ہوگا۔

 اپنے جاری بیان میں اے سی جڑانوالہ نے کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں کسی کو تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے ۔ناجائز تجاوزات میں ہتھ ریڑھی، گدھا ریڑھی ،فروٹ سبزی والے ، لوڈر رکشہ ، عارضی سٹالز ، پٹھے ، بینچ از خود ختم کرلیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کرکے سامان قبضہ میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے صفایا کی واضح ہدایات جاری کر رکھیں ہیں جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں