ددوچھہ ڈیم فنڈز کی فراہمی، معاوضہ ادائیگی تیز کرنیکی ہدایت

ددوچھہ ڈیم فنڈز کی فراہمی، معاوضہ ادائیگی تیز کرنیکی ہدایت

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی قمرالاسلام راجہ نے کہا راولپنڈی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ددوچھہ ڈیم کے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور۔۔۔

 متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی تیز کر کے فوری مکمل کیا جائے، پرانے رنگ روڑ کی اکوائر زمین واگزار اور راولپنڈی میں چند سکولز کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے، جوڑیاں چکری روڈ اور جرار کیمپ روڈ پر کام تیز اور معیار بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کہا راولپنڈی کہوٹہ روڈ اور اڈیالہ روڈ پر کام کی رفتار بڑھائی جائے، رورل ڈسپنسریز کی بحالی کیلئے اقدامات اور لوکل گورنمنٹ کی 142 سکیموں کے فنڈز جاری کر کے رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں