انتظامیہ،انجمن تاجران کے تعاون سے کرسمس سستا بازار
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے بتایا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے منڈی ٹاؤن میں ضلعی انتظامیہ اور ۔
انجمن تاجران کے باہمی تعاون سے کرسمس سستا بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر عام مارکیٹ کی نسبت معیاری اشیائے خوردونوش کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع پر خصوصی مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ وہ کرسمس کی خوشیاں اپنوں کے سنگ بھرپور انداز سے منا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مختلف سٹالز پر روزمرہ استعمال کی اشیاء گوشت،سبزیاں،دالوں سمیت پھلوں وغیرہ کے معیار کا بطور خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ کرسمس کے موقع پر چرچز اور دیگر کرسمس پروگرامز کیلئے سکیورٹی، صفائی ستھرائی،سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور دیگر انتظامی امور کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جس کی بھرپور انداز میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی بھائیوں کو خصوصی طور پر مبارکباد بھی پیش کی۔