علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کا یکم جنوری2025ء سے آغازہو گا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کا یکم جنوری2025ء سے آغازہو گا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تاپی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز یکم جنوری2025ء سے شروع ہوگا۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی صائمہ ارم نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک،ایف اے ،بی اے ،بی ایس،ایم فل،پی ایچ ڈی ودیگر کورسز کے پروگرام میں سمسٹر بہار2025ء یکم جنوری سے داخلے شروع ہونگے جس میں امیداوار طالبعلم داخلہ بھجواکر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گھرگھر تعلیم پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے تاکہ ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل پاسکے ۔انہوں نے کہا کہ قومیں تعلیم سے ترقی کرتی ہیں اور معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں