ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں مسیحی برادری کے اعزاز میں تقریب
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)کرسمس کی آمد پر میثاق سنٹر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں کرسچن کمیونٹی اور مسیحی افسر وں اور ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے کرسچن کمیونٹی، امن کمیٹی ممبران اور مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا ،تحائف عیدی اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ تمام مذاہب امن، سلامتی، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔