عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح :سلوت سعید

 عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح :سلوت سعید

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آبادسلوت سعید سے مختلف درخواست گزار شہریوں نے ملاقات کی۔کمشنر نے کہا کہ شہری ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی شفاف تکمیل اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں متعدد انتظامی و ترقیاتی اقدامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لئے افسران کو ٹاسک تفویض ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال میں فیصل آباد چنیوٹ روڈکی تعمیر،ایف ڈی اے سٹی میں ڈی پی ایس کے قیام ودیگر میگا پراجیکٹس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔کمشنر نے شہریوں کے بعض اور اجتماعی مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرانے کی ہدایت جاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں