میونسپل کارپوریشن کا تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن جاری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شہر کو تجاوزات مافیا سے چھٹکارا دلانے کے لئے میونسپل کارپوریشن روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل اور بھاری مشینری سے آٹھ بازاروں سمیت دیگر مرکزی شاہرات پر پختہ تجاوزات کا صفایا۔۔
اور عارضی تجاوز شدہ سامان ناقابل واپسی ضبط کیا جارہا ہے ۔چیف آفیسر سید علی عباس بخاری نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے بازرہیں بصورت دیگر کوئی رعایت نہ ہوگی،سامان ضبطگی کے ساتھ ساتھ جرمانے اور باربار خلاف ورزی و مزاحمت کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہونگے ، کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے تعاون کیا جائے ۔