سر سیداحمد کی زندگی میں دینی جذبہ عظیم قوت تھی:ڈاکٹر ابو سفیان

سر سیداحمد کی زندگی میں دینی جذبہ عظیم قوت تھی:ڈاکٹر ابو سفیان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا کے پروفیسر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی نے کہا ہے کہ سر سید احمد خاں محسن پاکستان ہیں۔۔

 سر سید نے سیرت نگاری کے حوالہ سے بھی بے مثال کام کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ڈاکٹر عمر حیات ،ڈاکٹر یاسر عرفات ، ڈاکٹر افتخار احمد خاں ، ڈاکٹر ثانیہ بشیر ، ڈاکٹر ماجد مشتاق اور شہر سے اہل علم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انڈین پروفیسر نے مزید کہا کہ علامہ شبلی بھی سیرت نگاری کے حوالے سے سر سید احمد خان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ،سر سید کی زندگی میں دینی جذبہ ایک عظیم قوت تھی۔ ابو سفیان اصلاحی نے سر سید کی سیرت نگاری اور ان کے اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عصر حاضر میں اس کی اہمیت بیان کی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ ڈاکٹر ہمایوں عباس نے بر صغیر کی سیرت نگاری میں سرسید شناسی پر کام کی طرف توجہ دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی فکری، سیاسی، سماجی اور تعلیمی فکر میں سر سید کا گہرا اثر ہے ۔ سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر رؤف اعظم نے ڈاکٹر ابو سفیان کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں