حکومت پنجاب نے جیل روڈ پر چرچ کے قریب سستا کرسمس بازار لگوا دیا

حکومت پنجاب نے جیل روڈ پر چرچ  کے قریب سستا کرسمس بازار لگوا دیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے جیل روڈ پر چرچ کے قریب سستا بازار لگوا دیا ۔

جہاں 25 دسمبر تک آٹا، دالیں ، گھی ، چاول ، چینی ، فروٹ ، سبزیاں سستے داموں دستیا ب ہوں گی ، سستابازار لگتے ہی مسیحی عوام نے عوام نے خریداری شروع کر دی ، بازار میں آئے ہوئے شہریوں نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے سستے بازار کا لگایا جانا ایک عمدہ اقدام ہے ، مسیحی برادری کیلئے حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ، حکومت نے کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زوہیب شفیع نے میونسپل کمیٹی کے مسیحی ملازمین میں راشن کے تھیلے بھی تقسیم کئے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں