سمال انڈسٹریز کارپوریشن اجلاس 13نکاتی ایجنڈے پر غور
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
پیسک بورڈ نے چیف منسٹر آسان کاروبار اور چیف منسٹر کاروبار کارڈ کی سکیموں کی منظوری دے دی۔ ان سکیموں کے تحت کاروبار کیلئے 5لاکھ سے 3کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے ۔ سکیموں کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔