چکن 7 روپے کلو مزید مہنگا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی

چکن 7 روپے کلو مزید مہنگا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کے بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا، چکن مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی بڑھ گئی۔

سرکاری نرخنامے میں منگل کو مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر 7 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد مر غی کا گو شت 482 روپے کلو ہو گیا۔گزشتہ روز گوشت 475 روپے کلو تھا۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید پانچ روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 319 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 333 روپے کلو ہو گیا ۔ سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا گزشتہ روز بھی قیمت ایک روپے بڑھی تھی، انڈوں کی فی درجن قیمت 327 روپے ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں