ڈی آئی جی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی آئی جی نے کہا شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل ترجیحاً حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔