کمالیہ :ڈی پی او ٹوبہ کی جکھڑ کے سکول میں کھلی کچہر ی
کمالیہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ739گ۔ ب میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا ۔
اس دوران اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل اور شکایات بیان کیں ۔جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے عوامی شکایات اور مسائل سن کر انکے موثر اور بروقت حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کردیئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، انصاف کی فراہمی اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔اہل علاقہ نے کھلی کچہری لگائے جانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کیا ۔