چنیوٹ پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن \'\'ڈرگ فری پنجاب\'\'کے تحت چنیوٹ پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لالیاں سب انسپکٹر آفتاب افضل ، اے ایس آئی ندیم اختر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسماعیل کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 1200گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ،پولیس تھانہ لالیاں نے منشیات کی دفعات کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے ، منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ،منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔ شہری اپنے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 03237543444 پر اطلاع دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں