چنیوٹ :ایم سی کاتجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ :ایم سی کاتجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )میونسپل کارپوریشن کالاہور روڈ اور فیصل أباد روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔۔۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چنیوٹ طلحہ سعید کی زیر نگرانی چیف أٓفیسر میونسپل کارپوریشن مرزا مظفر بیگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور روڈ، فیصل أٓباد روڈپر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ لاہور روڈ پر قائم تجاوزات کو ختم کر نے کیلئے گرینڈ أٓپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طلحہ سعید اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مرزا مظفر بیگ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات کا سبب بننے والوں کے خلاف بھرپور اور بلا امتیازکریک ڈاؤن تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں