بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب، شمعیں روشن

بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب، شمعیں روشن

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)گومی بائی لیڈیز کلب لاڑکانہ کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 17ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں گومی بائی لیڈیز کلب کی سینئر ممبر صبیحہ سومرو، صدر فریدہ پیچوہو، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سکینہ گڈ، انفارمیشن سیکرٹری حمیدہ خاصخیلی اور دیگر خواتین نے شرکت کرکے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر کے سامنے شمعیں روشن کرکے پھول نچھاور کیے اور انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ،اس کے علاوہ شہید محترمہ کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گومی بائی لیڈیز کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ہوش سنبھالنے سے لے کر اپنی شہادت تک خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور ملک کی خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے معاشی طور پر مضبوط کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں، ان کی 17 ویں برسی پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ادھورے مشن کو مکمل کرکے خواتین کو ہر طرح سے بااختیار بناکر ان کی خدمت کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں