سال نو پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سال نو پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد شمریزاور آئی جی کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جیز (کراچی اور اسپیشل برانچ)،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران کی شرکت۔اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں سیکیورٹی کیلئے منظور شدہ لائحہ عمل پر پیشرفت یوم قائد، کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں سال نو کے موقع پر اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ پرپابندی کو یقینی بنانے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یومِ قائد، کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور کسی بھی قسم کے سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے رینجرز، پولیس اور دیگرلاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں