لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے وفدکی ڈاکٹر محمد جعفر علی سے ملاقات
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب نجف نواز نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی سے ملاقات کی اور۔۔۔
انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔نجف نواز کی زیر قیادتوفد میں لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین رانا محمد منیر، جنرل سیکرٹری ملک اویس ، آفس سیکرٹری عادل ولی، محمد عادل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلیمنٹری تحصیل سٹی فیصل آباد نے ڈاکٹر محمد جعفر علی کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ گلدستہ بھی دیا۔اس موقع پر ڈی ای او نے وفد کو اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔