چنیوٹ میں بھی کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع چنیوٹ میں بھی کرسمس کی مناسبت سے ہاؤس آف پرئیر میں کیک کاٹا گیا ،مسیحی برادری کی جانب سے دعائیہ تقریب، مسیحی بھائیوں سمیت وکلاء برادری کی بھی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں بھی کرسمس کے تہوار کو جوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری ہے اور مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی مناسبت سے ہاؤس آف پرئیر میں کیک کاٹا گیا، اس موقع پر پاسٹر سیسل سلیم اور فادر آگسٹین نے دعائیہ کلمات پڑھے ۔ عمران سہوترا کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، ننھے بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے ۔ مسیحی برادری کے شرکاء نے مسیحی گیت گائے اور خوشی کا اظہار کیا اور کرسمس کا کیک کاٹا ۔ کیک کاٹنے کے موقع پر دعائیہ تقریب میں مسیحی برادری کے بزرگ،خواتین اور بچے بھی شریک تھے ، تقریب میں پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا ئیںبھی کی گئیں۔