قیام پاکستان کے حوالے سے جی سی یو میں کانفرنس کا انعقاد
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان کے حوالے سے جہدوجہد اور معمار پاکستان کے عنوان سے اولڈ کیمپس میں کانفرنس منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں تحریک پاکستان کے حوالے سے ان قربانیوں اور جدوجہد کا تذکرہ کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کی جبکہ مقررین میں ڈاکٹر رسول بخش ، ڈاکٹر نعمانہ کرن، ڈاکٹر ثمینہ یاسمین، ڈاکٹر احتشام جان، ڈاکٹر ساجد محمود ، ڈاکٹر ابرار ظہور اور دیگر شامل تھے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم نے خطاب میں قائداعظم کی ہمت و حوصلہ، قانونی مہارت، تنظیمی صلاحیت اور نظریات سے طلباء کو روشناس کروایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کا تصور پاکستان ایک جمہوری، عادل اور شفیق مملکت کا تصور تھا، جس میں اقلیتوں سمیت تمام مقتبہ فکر کو مکمل آزادی حاصل تھی۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے ڈاکٹر رسول بخش نے ریاست کے خدو خال بیان کئے اور قومیت کے نظریے کو واضع کیا۔ چیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق نے اس موقع پر کانفرنس کے مقاصد بیان کئے اور قائد اعظم کی جہدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے قائد اعظم کے فرمودات، افکار، خطبات، اور تحریک پاکستان میں ان کے کردار کے حوالے سے طلباء کو لیکچر دیئے ۔