کرسمس کے حوالے سے پولیس لائن کمپلیکس میں پروقار تقریب

کرسمس کے حوالے سے پولیس لائن کمپلیکس میں پروقار تقریب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے مسیحی برادری کے آفیشلز کے ساتھ کرسمس کے حوالے سے پولیس لائن کمپلیکس میں کیک کٹنگ کی تقریب میں شرکت کی۔

 اس موقع پر سی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پولیس لائن کمپلیکس میں ایک خوبصورت اور منفرد تقریب کے لیے جمع ہیں۔ یہ تقریب نہ صرف ہمارے کرسچین آفیشلز اور ملازمین کے اعزاز میں منعقد کی جا رہی ہے بلکہ ان کے تہواروں کی خوشیوں کو بانٹنے کا ایک ذریعہ بھی ہے ۔کرسچین برادری کے 118 آفیشلز اور 48 کلاس 4 ملازمین ہماری پولیس فورس کا اہم حصہ ہیں ۔کامران عادل نے کہا کہ یہ موقع ہمارے لیے اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہماری فورس مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے ، ہم سب ایک خاندان ہیں ۔آج کی تقریب کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی کرسچین برادری کی عید یعنی کرسمس کو ان کے ساتھ مناتے ہوئے ان کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ میں اس موقع پر تمام افسران اور عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس تقریب کے انتظامات کئے ۔ آخر میں سی پی او فیصل آباد نے تمام کرسچین آفیشلز اور ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور کیک کاٹنے کے بعد کرسچن کمیونٹی میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں