سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گروہ کو قابو کر لیا، ملزمان سے اسلحہ کے علاوہ مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے اکبر علی عرف کالو سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان مختلف تھانوں کے علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے ، پکڑے جانے والے ڈاکوؤں سے سوا 4 لاکھ روپے نقدی، تین موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔