نوسربازوں نے شہری سے پونے 2لاکھ روپے ہتھیا لئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر )نوسربازوں نے شہری کو باتوں میں الجھاتے ہوئے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا۔ستفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے جمیل آبادکے قریب شاہد نامی شہری کی جانب سے پولیس کوبتایا گیا ۔۔
کہ نامعلوم نوسربازوں کی جانب سے اسے قابو کرلیاگیااور باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے ایک لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔