پاکستان پر پابندیاں امریکا کاانتہائی متعصبانہ اقدام :شہباز گجر
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میزائل ٹیکنالوجی کے حوالہ سے امریکا کی طرف سے پاکستان کے چار اداروں پر پابندیاں عائد کرنا ۔۔
انتہائی متعصبانہ اقدام ہے اور امریکہ کے بین الاقوامی منافقانہ کردار کی اعلیٰ مثال ہے حالانکہ پاکستان نے ہمیشہ پرامن مقاصد کے لیے اور اپنے دفاع کی مضبوطی کے لیے ٹیکنالوجی حاصل کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں امریکہ کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے ، ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بم برسا کر تباہی امریکہ نے ہی پھیلائی تھی ، ماضی میں افغانستان پر خطر ناک ترین بموں کی بارش امریکہ اور اتحادیوں نے کی تھی۔ اس وقت انڈیا کو ایٹمی ہتھیارو ں و خطرناک میزائل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں امریکہ کی مکمل پشت پنائی حاصل ہے ۔ امریکہ پاکستانی اداروں پر سے پابندیاں فی الفور واپس لے ۔