دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم پاک فوج کے ساتھ ہے :ملک غلام فرید
کھرڑیانوالہ(نمائندہ دنیا )معروف ماہر تعلیم پروفیسر ملک غلام فرید نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں 17فوجی جوانوں کی شہادت قوم کے لیے بہت بڑاالمیہ ہے ۔۔
پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کامقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جرات اوربہادری کامظاہر ہ کیا،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کھرڑیانوالہ میں ایک میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ بزدلانہ فعل ہے ،حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرے ۔