فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن استعمال ہورہا :میاں طاہر

 فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن استعمال ہورہا :میاں طاہر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاں طاہرایوب نے کہا ہے کہ شہر میں واقع ملوں اور فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن بڑے دھڑلے سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

 جہاں سے اٹھنے والے کالے دھوئیں کے بادل آسمان پر منڈلاتے نظر آتے ہیں اور قریبی علاقوں کے رہائشی سانس، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر بھر کے کوڑے کو جڑانوالا روڈ اور اسماعیل روڈ کے اطراف میں ٓگ لگا دی جاتی ہے جس کا زہریلا دھواں علاقہ کے مکینوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے ۔شہر کے مضافات اور دیہاتوںمیں کسانوں اور کاشتکاروں کی طرف سے بھی فصلوں کی باقیات کو سرعام جلایا جا رہا ہے ، جس سے آلودگی بڑھ رہی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں