کمالیہ:مسافر بس ٹرالی سے ٹکراکر دکانوں میں جاگھسی،15زخمی
کمالیہ(نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی )دھند کے باعثمسافر بس گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دکانوں میں جاگھسی ۔
،خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ جکھڑ موڑ کے نزدیک فیصل آباد سے چشتیاں جانے والی مسافر بس بس گنے کی ٹرالی کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کروہاں موجوددکانوں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں بس میں سوارخواتین اوربچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ،بس میں موجود مسافر شیشوں کو توڑ کر اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلے ۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔