شورکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن کا انعقاد

 شورکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن کا انعقاد

شورکوٹ،(نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رہنمائمولانا آصف معاویہ سیال کی رہائش گاہ الکرم سٹی پر ورکر کنونشن منعقد ہوا ۔

جس کے مہمان خصوصی ایڈوائزر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین تھے ۔اس موقع پر ظفر ججی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ،میاں وسیم منظور،مہر نذر سرگانہ،مولانا رفیق کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء سے خطاب میں مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔ برگیڈئیر بابر علاؤالدین نے کہا کہ جب سے مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھالا ہے وہ عوامی مسائل حل کروانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، ضلع جھنگ میں اٹھارہ ہزاری روڈ،فیصل آباد روڈ اور مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے ۔ بعد ازاں بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ کا دورہ کیا اور وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے نئی تعینات ایم ایس ڈاکٹر ماریہ امداد کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں