اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا مختلف مارکیٹس کا دورہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا مختلف مارکیٹس کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تحصیل سٹی/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نادیہ فاطمہ نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔

انہوں نے 35،انسپکنشز کرکے مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے پردکانداروں کو10ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں پرنرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہے لہذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں