ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کا خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کا خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے پولیس خدمت مرکز اورای سائن ٹیسٹ سنٹر کا سرپرائز وزٹ کیا، دوران وزٹ ڈی پی او خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور پولیس ورک کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں شہریوں سے پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈ بیک لیا،شہریوں نے پولیس سروسز سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او نے پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کے تحت فراہم کر دہ سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈی پی اونے پولیس خدمت مرکز میں رینوویشن ورک کا جائزہ لیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ای سائن ٹیسٹنگ سنٹر میں ورکنگ کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲاحمد کا کہنا تھاکہ پولیس دفاتر میں شہریوں کو بروقت رہنمائی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔شہریوں کو بہتر ماحول میں پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیںمشہریوں کی سہولت کے لیے پبلک سروس سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں