دھواں دینے والی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف ایکشن

دھواں دینے والی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف ایکشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہمایوں رشید سیال روزانہ کی بنیاد پر اپنی نگرانی میں شاہرات پر وہیکلز کو چیک اور خلاف ورزی پرسخت ایکشن لے رہے ہیں۔

اس ضمن میں گزشتہ روز93وہیکلز کو چیک کرکے دھواں دینے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف ایکشن لیاگیا۔ انہوں نے 30 وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے وکس اسٹیشن بھی ریفر کیا جبکہ موقع پر31 گاڑیوں کے چالان اور3 کو تھانوں میں بند کرادیا۔انہوں نے روٹ پرمٹ وفٹنس سرٹیفکیٹ ،ایل پی جی گیس سلنڈر،دھواں دینے اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز وڈرائیورز کو90ہزارروپے جرمانہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں