چنیوٹ:ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ، سکیموں کا جائزہ لیا گیا

چنیوٹ:ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ، سکیموں کا جائزہ لیا گیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲ گوندل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رحمت الٰہی باجوہ ،ایکسین بلڈنگ محمد عدنان ، ایس ڈی او ہائی وے ، پبلک ہیلتھ ، سی اوز ضلع کونسل ، ایم سیز ، لوکل گورنمنٹ ،ہیلتھ و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے جاری سکیموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے جملہ محکموں کو تمام ترقیاتی سکیموں کا کام تیز کروانے اور انہیں بروقت مکمل کروانے کی ہدایات جاری کیں ، ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام سکیموں میں معیاری مٹیریل اور کام کا معیار بہتر ہونا چاہیے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں