خواتین کو بہانے سے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 2ملزمان گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے بہانے خواتین کو بلاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب واقع نجی ہوٹل میں ملزم انیس اور اسکے ساتھی نے (الف)اور (ر )نامی خواتین کو انکی سابقہ قابل اعتراض ویڈیوز ڈیلیٹ کروانے کے بہانے مبینہ طورپر بلالیااور انہیں قابو کرکے مبینہ طورپر زبردستی زیادتی کانشانہ بنادیا، سٹی پولیس آفیسر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی اور چوکی انچارج نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شرو ع کردی ۔