کمالیہ :سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ حق باہو کانفرنس کا شاندار انعقاد
کمالیہ،جکھر (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی )سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ وحق باہو کانفرنس کا شاندار انعقاد ۔تفصیلات کے مطابق نور محل پیلس کمالیہ میں۔۔۔
اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین انٹرنیشنل برانچ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی و حق باہو کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعدرمضان سلطانی نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی، محفل کی صدارت جانشین صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز نے کی جبکہ خصوصی خطاب الحاج محمد نواز القادری نے کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز نے ملک و قوم کی ترقی، کشمیر کی آزادی، اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے دعا کروائی۔